زمان پارک میں سرچ آپریشن کے متعلق ڈیڈ لاک ہے

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ زمان پارک میں سرچ آپریشن کے حوالے سے ڈیڈلاک ہے، ایم پی او کے تحت اس لیے ان لوگوں کی گرفتاریاں ہوئیں کیونکہ یہ لوگ دوبارہ ایسے کام کر سکتے تھے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کو 2200 لوگوں کی فہرستیں دی ہیں، جوکہ ہمیں مطلوب ہیں، حسان نیازی، زبیر نیازی، اعظم سواتی، حماد اظہر اور مراد سعید بھی ان مطلوب افراد میں شامل ہیں، جواب میں عمران خان نے کہا ہے کہ جن افراد کی فہرست دی گئی ہے وہ یہاں پر نہیں ہیں۔

عامر میر نے کہا کہ عمران خان نے کاٹا تو خود پر لگا رکھا ہے، عمران خان کا اصرار ہے کہ سرچ آپریشن کے لیے زیادہ پولیس اہلکار نہ آئیں، عمران خان چاہتے ہیں کہ سرچ آپریشن کے لیے چار پولیس اہلکار آئیں۔

Related Articles

Back to top button