ماہرہ خان، ثانیہ سعید اور ثروت گیلانی سمیت دیگر اداکار بھارتی تھیٹر میں کاسٹ

Other actors including Mahira Khan, Sania Saeed and Sarwat Gilani cast in Indian theater

Mahira Khan Sania Saeed سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان پڑوسی ملک بھارت میں 2017 میں شاہ رخ خان کے ساتھ رومانوی فلم رئیس میں جلوے دکھانے کے بعد اب چار سال بعد بھارت کی چھوٹی اسکرین پر کام کرتی دکھائی دیں گی۔
بھارتی ٹی وی چینل زی انٹرٹینمنٹ نے اپنے نئے منصوبے کےلیے ماہرہ خان، ثروت گیلانی، ثانیہ سعید، نمرہ بچہ، یاسرہ رضوی، عرفان کھوسٹ اور کنول کھوسٹ سمیت دیگر اداکاروں کو کاسٹ کرلیا۔ زی انٹرٹینمنٹ نے اپنے تھیٹر منصوبے کے تحت داستان گوئی کی ایک سیریز میں پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کیا ہے اور مذکورہ منصوبے میں بھارتی اداکار بھی داستان گوئی کرتے دکھائی دیں گے۔ زی تھیٹرز کی سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق ماہرہ خان، ثانیہ سعید، یاسرہ رضوی اور ثروت گیلانی یار جولاہے نامی داستان گوئی کے ایک منصوبے میں کہانی پڑھتی دکھائی دیں گی۔ یار جولائے میں ماہرہ خان سمیت دیگر شوبز شخصیات معروف اردو اور ہندی لکھاریوں کے افسانے اور کہانی پڑھتی دکھائی دیں گی اور ماہرہ خان احمد ندیم قاسمی کے گڑیا نامی افسانے کو پڑھیں گی۔ اسی حوالے سے دی کئنٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یار جولائے کو 12 حصوں میں نشر کیا جائے گا اور اس سیریز کا پہلا حصہ عید الفطر کے موقع پر 15 مئی کو زی گروپ کے چینلز پر نشر کیا جائے گا۔ ماہرہ خان مذکورہ داستان گوئی کے
Mahira Khan Sania Saeed پروگرام کے پہلے حصے میں افسانے کو پڑھتی دکھائی دیں گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ ماہرہ خان اسکرین پر کہانی کو پڑھتی دکھائی دیں گی، تاہم ثانیہ سعید اور نمرہ بچہ جیسی اداکارائیں پہلے بھی داستان گوئی کرتی دکھائی دیں ہیں۔ زی کے اس منصوبے میں سعادت حسن منٹو، گلزار، منشی پریم چند، عصمت چغتائی، امرتا پریتم، قرۃ العین حیدر، Mahira Khan Sania Saeed بلونت سنگھ، اسد محمد خآن، غلام عباس، راجندر سنگھ بیدی اور انتظار حسین سمیت دیگر لکھاریوں کی کہانیاں پش کی جائیں گی۔ ماہرہ خان کی کہانی پڑھنے والے حصے کی ہدایات پاکستانی ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے دی ہیں، جنہوں نے دیگر پاکستانی اداکاروں کی داستان گوئی کی ہدایات بھی دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button