وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اینٹی کرپشن کیس میں عدالتی طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر راولپنڈی کی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت ورنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔رانا ثناء اللہ کے خلاف اینٹی کرپشن کی جانب سے انکوائری جاری ہے۔ انہیں پیش ہونے کا حکم دیا تاہم وہ حاضر نہ ہوئے جس پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق رانا ثناء اللہ کے وارنٹ مقدمہ نمبر 20/19 میں اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے جاری کئے اور انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ پر کلر کہار میں نجی سوسائٹی کے مالک سے رشوت میں دو پلاٹ لینے اور غیرقانونی سوسائٹی کی رجسٹریشن کا الزام ہے۔ رانا ثناءاللہ اس وقت وزیرقانون تھے، اس کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز طلب کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button