سینیٹ کی خالی نشست کیلئے شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی جمع

خیبرپی کے میں سینیٹ کی خالی نشست کے لیے شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے ہیں ، صوبائی وزراء کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کی جانب سے شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ، پولنگ 20 دسمبرکو خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوگی۔

وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش شوکت ترین کے تجویز کنندہ اور وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا شوکت ترین کے تائید کنندہ ہیں۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی ، پولنگ 20 دسمبرکو خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوگی، پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے سے ہوگا جوکہ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: احساس راشن پروگرام کیلئے کتنی آمدنی والے لوگ اہل ہونگے؟
اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی روایات ہر قسم کی تفریق سے بالا تر ہیں، خیبر پختونخوا میں تمام اقوام کے لوگ رہتے ہیں، شوکت ترین صاحب کی جڑیں خیبر پختونخوا میں ہیں، ان کا ووٹ مردان میں رجسٹرڈ ہوا ہے ۔

Related Articles

Back to top button