عمران خان کی نااہلی،چیف جسٹس سے لارجر بنچ کی سفارش

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس سے لارجر بنچ بنانے کی درخواست کر دی ہے، اور کیس چیف جسٹس کو بجھوا دیا ہے۔

ہائیکورٹ نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ درخواست میں اہم اور قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں جن کی تشریح کے لیے لارجر بینچ بنایا جائے، دوران سماعت ایڈشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف دیا کہ متعلقہ وزارت کو فریق نہیں بنایا، وزارت قانون متعلقہ فریق ہے۔

اظہر صدیق وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کیس کی اہمیت کے پیش نظر لارجر بینچ کو بھیج دیا جائے۔ وفاقی وکیل نے لارجر بینچ کی تشکیل پر اعتراض نہیں کیا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی ممبر پارلیمنٹ کو براہ راست نااہل قرار دے سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل عدیل اشرف نے جواب داخل کرنے کے لیے 15روز کی مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو جواب داخل کرنے کی مہلت دے دی۔عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کر رکھا ہے جبکہ سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

Back to top button