پاکستان میں کروناوائرس کےشکارافرادکی تعداد5 ہوگئی

چین میں کروناوائرس بےقابو ہوگیا، مزید15افراد ہلاک ہوگئےجس سےہلاکتوں کی تعداد41تک پہنچ گئی، پاکستان میں پہلی بارکرونا وائرس کے5مشتبہ کیس سامنےآگئےہیں۔
لاہورکےسروسزہسپتال میں کروناوائرس کی علامات والےچینی باشندوں کی تعداد 3 ہوگئی، تینوں چینی باشندے ووہان سے پاکستان پہنچے، تینوں باشندوں کوطبیعت خراب ہونےپرسروسزہسپتال لایاگیا، ڈاکٹرزکےمطابق نزلہ،زکام، کھانسی اور تیزبخارکی علامات کےساتھ آئےجنہیں آئسولیشن وارڈمنتقل کردیا گیا، تینوں کےنمونےقومی ادارہ صحت اسلام آباد بھجوا دیے گئے۔
صوبائی محکمہ صحت کےفوکل پرسن ڈاکٹرعطا کےمطابق 40 سالہ فینگ فین کوانڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں موجود چائنیز کیمپ سےتیزبخارکےباعث نشترہسپتال لایا گیا، چینی باشندہ ووہان سےبراستہ دبئی کراچی اورپھرملتان پہنچا تھا، اسےآئی سو لیشن وارڈ منتقل کردیا گیا، نشترمیڈیکل یونیورسٹی کےوائس چانسلرڈاکٹرمصطفیٰ کمال پاشا نےکہا کہ چینی شہریوں کے نمونےاسلام آباد بھجوادیےگئے ہیں، قوی امکان یہی ہےفینگ فین کروناوائرس کاشکارنہیں ہے، جبکہ دوسرامتاثرہ شخص رحمت اللہ ہےجوچین سےواپس آیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نےووہان میں 500 پاکستانی طلبہ موجود ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کےمطابق چینی شہرووہان میں وائرس سےمزید 15افراد ہلاک ہوگئے،سرکاری کمیشن برائے صحت کےمطابق اب تک 1300افراد متاثرہوچکےہیں، فرانس، امریکہ میں تین تین افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ برطانیہ میں بھی 13افراد کووائرس کےشبہ میں ہسپتال داخل کرایا گیا ہے، چینی صدرنےانتباہ کیا کہ کرونا وائرس تیزی سےپھیل رہا ہےاوراہم ایک سنگین صورتحال کاسامنا کر رہےہیں۔ صدر ٹرمپ نےکرونا وائرس سےنمٹنےکےلیےاقدامات پرچین کی تعریف کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق چین میں اس وقت800 پاکستانی سکونت پذیرتاجرہیں اور1500پاکستانی تاجرچین میں تجارت کےسلسلےمیں موجود ہیں،اسی سلسلےمیں پاکستانی سفارتخانےنےپاکستانی کمیونٹی خصوصاً طلبہ کومحتاط رہنےکی ہدایت کردی۔ محکمہ صحت پنجاب نےصوبہ میں چینی باشندوں کی مانیٹرنگ کافیصلہ کیا ہے،ضلعی ہیلتھ اتھارٹیزکوچینی باشندوں کی رہائشگاہ کےدورےکرنےکی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ڈی جی ہیلتھ آفس میں ڈبلیوایچ او،سول ایوی ایشن، سٹیک ہولڈرزکااجلاس ہواجس میں کرونا وائرس کےتشخیصی ٹیسٹ کی سہولت آئندہ تین روزمیں یقینی بنانےکااعلان کردیا۔ ڈی جی ہیلتھ کاکہنا ہےکہ ملک میں اس وقت تک کوئی کنفرم مریض نہیں ہے،حکومت سندھ نےبھی مقیم چینی باشندوں کی مانیٹرنگ، سکریننگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔
معاون خصوصی برائےصحت ڈاکٹر ظفرمرزا نےپاکستان میں کروناوائرس پھیلنےکی خبروں کومسترد کرتےہوئےافواہوں پر مبنی غیرذمہ دارانہ رپورٹنگ سےاجتناب کرنےکی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹرظفرمرزا نےاسلام آباد ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، مسافروں کی خود سکریننگ بھی کی اوربیجنگ سےآنےوالی فلائٹ کے مسافروں کی سکریننگ کا جائزہ بھی لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button