پاکستان آب و ہوا کی مزید تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے خبر دار کیا ہے اس سال ہم نے یکے بعد دیگرے ماحولیاتی تباہی کے واقعات دیکھے ہیں، ہم مزید آب و ہوا کی تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

شیری رحمان کابین الپارلیمانی یونین سے خطاب کرتے ہوئےمزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے اس طرح کی تباہیاں نہیں دیکھی گئیں، جو اس بار پاکستان میں ہوئیں،پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرین کی تعداد کئی ممالک کی مجموعی آبادی سے زیادہ ہے، 33 ملین متاثرہ لوگوں میں سے آدھے آج بھی ہنگامی امداد کے منتظرہیں۔

انہوں نے کہا گلیشیئرعام طور پر پگھلنےکی رفتار سے تین گنا زیادہ پگھل رہے ہیں، اس سال ہم نے یکے بعد دیگرے ماحولیاتی تباہی کے واقعات دیکھے ہیں، سیلاب سے بنی جھیلوں کی وجہ سے ملک کا جغرافیہ بدل گیا ہے، ہم مزید آب و ہوا کی تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

شیری رحمن کا کہنا تھا پاکستان کے بجٹ کا زیادہ ترحصہ سیلاب سے متاثرہ افراد پرخرچ کیا جا رہا ہے، عالمی بینک نے سیلاب سے 30 ارب ڈالر سے زائد کے نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے، امید ہے کہ دنیا کاپ 27 کے فورم پر مزید ذمہ دارانہ فیصلے کرے گی۔

Related Articles

Back to top button