عالیہ اور رنبیر بیٹی کو میڈیا سے کیوں دور رکھنا چاہتے ہیں؟

حال ہی میں ممی پاپا بن کر ازدواجی زندگی کا نیا موڑ لینے والے بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور اور ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے اپنی نومولود بیٹی کو میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالیہ اور رنبیر کے یہاں ننھے مہمان کی آمد کے بعد جب لوگوں اور کیمروں کا ہجوم جمع ہوا تو یہ بات واضح کر دی گئی کہ بچی کی تصاویر شیئر نہیں کی جائیں گی۔ عالیہ اور رنبیر کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی بچی کی تصاویر میڈیا یا سوشل میڈیا پر وائرل ہوں، بالی ووڈ سٹارز کے بچوں کے حوالے سے میڈیا میں ضرورت سے زیادہ دلچسپی دیکھی گئی ہے جس کی تازہ مثال کرینہ کپور اور سیف علی خان کا بیٹا تیمور ہے۔

تیمور کی تصاویر اور ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں جن میں ان کی تعریف کے ساتھ انھیں ٹرول بھی کیا جاتا ہے، کبھی ان کے والدین کے نام پر اور کبھی محض ان کے نام کی وجہ سے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ عالیہ اور رنبیر اپنی ننھی بیٹی کو اچھے اور بُرے تبصروں کی زد سے دور رکھنا چاہتے تھے۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی کرونس کا ٹیسٹ کرائے بغیر ان کی بیٹی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں ہی بیٹی سے ملنے دیا جائے گا، واضح رہے کہ حال ہی میں فلمی جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کی خبر عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر پوسٹ ک رکے دی تھی، عالیہ اور رنبیر رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Related Articles

Back to top button