پاکستان کا سستا تیل، گیس خریدنے کیلئے روس سے رابطہ ہوگیا

پاکستان نے سستا تیل اور گیس خریدنے کیلئے روس سے باضابطہ رابطہ کرلیا ہے۔

باخبرذرائع کے مطابق روس کیساتھ وزارت خارجہ اور وزارت پٹرولیم کی سطح پر خط و کتابت کا آغاز ہوگیا، روس کو بتایا کہ تیل اور گیس کی خریداری میں دلچسپی ہے، خریداری کی شرط ہے کہ ہم پر پابندیاں نہ لگیں۔

باوثوق ذرائع نے کا کہناتھا دعوت ملنے پر پاکستانی وفد روس کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہے، روس سے تیل اور گیس کی خریداری قومی مفاد میں کی جائیگی، پاکستان تیل اور گیس کی خریداری میں کسی گلوبل ٹریٹی کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

Related Articles

Back to top button