عمران کے خلاف توشہ خانہ کیس، فوری سماعت کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تین سالہ قید کے ٹرائل کورٹ کے حکمنامہ کو جزوی کی بجائے کلی طور پر معطل کرنے کے لئے ،ملزم عمران خان کے وکیل شہباز کھوسہ کی مقدمہ کی فوری سماعت کی زبانی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت صرف سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ ہی کر سکتا ہے جوکہ آئندہ عدالتی ہفتہ سے ہی دستیاب ہوگا۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ نااہلی سے متعلق فیصلہ معطل ہونے سے سزا معطل نہیں ہوتی۔ قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ میں اس ہفتے توشہ خانہ نااہلی کیس کی سماعت ممکن نہیں، کم ازکم 3رکنی بینچ کو یہ کیس سننا چاہئے، صرف 2 ہی جج دستیاب ہیں، دو رکنی بینچ آپ کوعبوری ریلیف بھی نہیں دے سکتا کیونکہ ہائیکورٹ میں ڈویژن بینچ کا فیصلہ ہے،اس سے پہلے معمول کے مقدمات مکمل ہونے پر وکیل شہباز کھوسہ روسٹرم پر آئے اور بانی پی ٹی آئی کی نااہلی ختم کرنے کی درخواست 3رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی استدعا کی،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا نااہلی سے متعلق فیصلہ معطل ہونے سے سزا معطل نہیں ہوتی۔

Related Articles

Back to top button