اتحادیوں نے تمام فیصلوں کا اختیار وزیر اعظم کوسونپ دیا

حکمران اتحاد کی تمام جماعتوں نے اعلیٰ فوجی تعیناتیوں سمیت اہم فیصلوں کا مکمل اختیار وزیراعظم شہبازشریف کوسونپ دیا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس ہوا، جس میں سابق صدر آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، خالد مگسی، کابینہ اراکین سمیت
دیگر نے شرکت کی۔

باخبر ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدرآصف زرداری نے کہا کہ شہباز شریف صاحب، آپ وزیر اعظم ہیں اور آئین نے یہ اختیاراوراستحقاق آپ کو سونپا ہے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس منصب پر بٹھایا ہے، یہ آپ کا آئینی حق ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے کہا کہ آپ جو فیصلہ کریں، ہم آپ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں‘۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب، ہم ہر فیصلے میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر اور سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آپ پر مکمل اعتماد ہے، آپ کا آئینی حق ہے، آپ نے ہم سے مشاورت کی جس پر ہم آپ کے مشکور ہیں۔
باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جس پر تمام اتحادیوں کا وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اعلان کیا کہ وزیراعظم جو بھی فیصلہ کریں ہمیں قبول ہوگا۔

دریں اثنا وزیراعظم ہاؤس میں چوہدری شجاعت حسین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات بھی ہوئی جس میں تقرری سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button