400 روپے فی کلو والا ٹماٹر 5 روپے فی کلو دستیاب، خریدار غائب

ضلع بدین میں بھاؤ نہ ہونے کے سبب کوڑے دانوں پر ٹماٹروں کے ڈھیر لگ گئے۔جس کے بعد ایک ماہ قبل چار سو روپے فی کلو قیمت پر فروخت ہونے والا ٹماٹراب جانوروں کی خوراک بن چکا ہے یا کوڑا دانوں میں مل رہا ہے ۔تاہم کاشتکار اس صورتحال کا ذمہ دار حکومت کی انتظامی نا اہلی کو ٹھہرا رہے ہیں۔
ضلع بدین سمیت ملک بھر میں صرف ایک ماہ قبل چار سو روپے فی کلو کی ہوشربا قیمت پر فروخت ہونے والا ٹماٹر شدید ناقدری کا شکار ہو کر پانچ روپے فی کلو ہو گیا ہے جس کے باعث متعدد کاشتکاروں نے ٹماٹر منڈی میں فروخت کی بجائے کچرے کے ڈھیر کی نذر کر دئیے ہیں۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اب انہیں ٹماٹر کی اتنی قیمت بھی نہیں ملتی کہ کھیت سے منڈی تک فراہمی کا کرایہ پورا ہو۔اس لیے اکثر مقامات پر اب ٹماٹر مویشیوں کی خوراک بن گیا ہے۔کاشتکاروں کے مطابق خریدوفروخت میں عدم توازن ،حکومتی عدم توجہی کے باعث ٹماٹر کے کاشتکاروں کی اکثریت اور زرعی شعبہ تباہی سے دوچار ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی تھیں اور ملک بھر میں ٹماٹر جیسی بنیادی ضرورت کو عوام ترسنے لگے تھے ۔تاہم اس حوالے سے حکومت کی طرف سے اقدامات کے بجائے حکومتی وزرا ہوشربا مہنگائی کے شکار ٹماٹروں کی خرید کے حوالے سے مضحکہ خیز بیانات دیتے رہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button