نوازشریف کی اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست دائر

قومی احتساب بیورو (نیب )نے نوازشریف کی اپیلیں جلد سماعت کےلیے مقرر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔ نیب نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ اپیلیں جلد مقرر کی جائیں۔
نیب نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ نوازشریف کو ہائی کورٹ عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے چکی، ہائی کورٹ نے کچھ قانونی نوعیت کے سوالات بھی اٹھائے تھے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے اپنا جواب تیار کر لیا ہے اور وہ عدالتی معاونت کےلیے تیار ہیں جب کہ سپریم کورٹ ہدایات جاری کر چکی، کرپشن کیسز پر روز سماعت کی جائے۔ نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں اپیلیں بھی میگا کرپشن سے متعلق ہیں، انصاف کے تقاضے پورےکرنے کےلیے اپیلوں پر جلد سماعت کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button