افغان وزیر خارجہ کی بلاول بھٹو سے ناظم الامور پر حملے کی مذمت

افغانستان میں پاکستانی ناظم الامور پر فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے افغان وزیر خارجہ نے پاکستان ہم منصب سے فون کر کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ ان کے افغان ہم منصب امیر خان متقی نے فون پر رابطہ کیا اور کابل  میں پاکستانی ناظم الامور عبیدنظامانی پر حملے کی مذمت کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی مشنز اور سفارتی عملےکی سکیورٹی بڑھانے اور حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب ترجمان افغان وزارت خارجہ نے بتایا کہ ٹیلی فون کال پر وزیر خارجہ بلاول کی جانب سےکہا گیا ہے کہ ایسےحملے تعلقات خراب نہیں کرسکتے۔

Related Articles

Back to top button