بالی ووڈ سٹار اجے دیوگن فلم کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین اداکار اور اداکارہ کاجول کے شوہر اجے دیوگن اپنی دھماکے دار اور ہٹ فلموں کی وجہ سے بالی ووڈ میں پہچان رکھتے ہیں، اجے کے اثاثوں کی تعداد اربوں میں بتائی جاتی ہے۔

اجے دیوگن فلموں کا کروڑوں روپے معاوضہ لیتے ہیں، اجے کا شمار ناصرف اچھے بلکہ امیر ترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے، اثاثوں کی بات کی جائے تو اجے دیوگن کے پاس پرائیویٹ جیٹ سمیت کئی لگثری گاڑیاں ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے کئی جگہ انویسٹ کر رکھی ہیں۔ انہیں کئی برانڈز کے اشتہارات بھی مل جاتے ہیں جن سے اچھا خاصہ معاوضہ بنتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اجے دیوگن ایک فلم کے 60 سے 120 کروڑ بھارتی روپے تک۔معاوضہ لیتے ہیں، اجے دیوگن کے پاس مہنگی لگثری گاڑیاں موجود ہیں جن میں ایس یو وی اور رولس رائس کاریں بھی شامل ہیں ہے۔ اجے کی دیگر گاڑیوں میں آڈی اے 5 سپورٹ بیک، رینج روور ووگ، مرسڈیز ایس کلاس، آڈی کیو 7 موجود ہیں، اس کے علاوہ ایک پرائیوٹ طیارہ بھی ہے جس کی مالیت تقریباً 84 کروڑ روپے ہے، رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ’’سنگھم‘‘ فلم کے اداکار کے مالی اثاثوں کی کُل قیمت 447 بھارتی کروڑ روپے ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اجے دیوگن ہندی کو قومی زبان قرار دینے پربھی میڈیا ٹرولنگ کا نشانہ بن چکے ہیں، اجے دیوگن کا کہنا یے کہ ‘ہندی ہماری مادری زبان اور قومی زبان ہے اور ہمیشہ رہے گی، انہوں نے یہ بات جنوبی بھارت کے فلموں کے اداکار سدیپ سنجیو کے ایک بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی تھی۔ سدیپ نے حال ہی میں ریلیز ہوئی اور کنڑا زبان میں بنائی گئی فلم ‘ کے جی ایف:چیپٹر 2 ‘، کی ایک پروموشنل تقریب کے دوران کہا تھا کہ ہندی قومی زبان نہیں ہے۔

Related Articles

Back to top button