اسلام آباد خود کش دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے جے ٹی آئی تشکیل دے دی گئی ہے ، جبکہ دھماکے کی ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر ایگل اسکواڈ کے زخمی کانسٹیبل کی مدعیت میں درج کی گئی۔

متن کے مطابق ڈیوٹی پر آئی 10 میں موجود تھا کہ مشکوک گاڑی تلاشی کے لیے روکی، کانسٹیبل عدیل نے ڈرائیور کے بعد پچھلی سیٹ پر بیٹھے لمبے بالوں والے شخص کی طرف رخ کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق لمبے بالوں والے شخص کی طرف پولیس اہلکار کے لپکنے پر زور دار دھماکا ہوا، دھماکے سے عدیل شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، ڈیوٹی پر موجود تین اہلکار اور شہری بھی زخمی ہوئے۔
متن کے مطابق دھماکے سے قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹے اور ملک بھر میں خوف و ہراس پھیلا، تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آباد میں درج ایف آئی آر کا نمبر 17 ہے۔

Related Articles

Back to top button