شجاعت نے پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی

مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے سے متعلق بیان پر پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔

صدرق لیگ چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الہی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کے بیان پر وضاحت مانگتے ہوئے کہا کہ کیسے صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم کرسکتا ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم نہیں کر سکتا، آپ سے آپکے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کی وضاحت مانگی جاتی ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کے نام رجسٹرڈ ہونے کے باعث پی ٹی آئی میں ضم نہیں ہوسکتی۔ چوہدری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے

حکومت ، اپوزیشن کا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا

Related Articles

Back to top button