کیویز نے شاہینوں‌کو فتح کیلئے 148 رنز کا ہدف دیدیا

سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان کے خلاف کیوی ٹیم نے 19 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 144 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کرائسٹ چرچ کے ہاگلے اوول کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں میزبان کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر مہمان کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا جس کے بعد تیسرے اوور میں محمد وسیم نے پاکستان کے لیے پہلی وکٹ حاصل کی، انہوں نے 13 رنز پر فن ایلن کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے اور کین ولیمسن محمد نواز کی گیند کا شکار ہوئے اور دونوں بالترتیب 36 اور 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے 19ویں اوور میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ شاہنواز دھانی نے 1 کھلاڑی کو پویلین واپس لوٹایا۔نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پاکستان کی جانب سے آج تین کھلاڑی میچ نہیں کھیلیں گے جن میں فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں جو کہ وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ آل راؤنڈر عثمان قادر بھی انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں انجرڈ ہوگئے تھے، ان کا انگوٹھا فیلڈنگ کے دوران فریکچر ہوگیا تھا۔

عثمان قادر کو ڈاکٹرز نے تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ عثمان قادر پاکستان کے لیے 16 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button