اللہ ہمارے ساتھ ہے،پاکستانی کرونا وائرس کے خوف سے بے نیاز

پاکستان میں مسلمان کرونا وائرس کے خوف سے بے نیاز ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد میں مساجد میں جانے پر اصرار کر رہی ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وبا سے پاکستانی مسلمان بے خوف ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ ’ اللہ ہمارے ساتھ ہے‘۔کرونا وائرس کی وبا سے صرف مغربی ممالک کے افراد ہی ہلاک ہوں گے۔
نمازیوں کا کہنا ہے کہ ہم دن میں پانچ دفعہ نماز سے قبل ہاتھ اور چہرہ دھوتے ہیں اس لیے کرونا وائرس ہمیں متاثر نہیں کر سکتا۔پاکستان میں لوگوں کی بڑی تعداد کورونا وائرس کی عالمی وبا سے بے خوف و خطر سماجی فاصلہ کے اصول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مساجد میں جمع ہو رہی ہیں۔52 سالہ صابر درانی ملتان کی ایک مسجد میں روزانہ نماز کی ادائیگی کے لیے جاتے ہیں۔وہ ان بے شمار افراد میں سے ہیں جو مذہبی اجتماعات پر پابندی کے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔صابر درانی نے برطانوی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہمارے مذہبی رہنماؤں نے ہمیں بتایا ہے کہ جس طرح اس وائرس نے مغربی ممالک کو متاثر کیا اس طرح یہ ہمیں متاثر نہیں کر سکتا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مساجد میں آنے والے دیگر درجن بھر افراد فیس ماسک بھی نہیں پہنتے۔
انہوں نے بتایا کہ امام مسجد نے ہمیں بتایا ہے کہ ہم دن میں پانچ مرتبہ نمازوں کی ادائیگی سے قبل اپنے ہاتھ اور چہرے کو دھوتے ہیں جبکہ غیر مسلم افراد ایسا نہیں کرتے اس لیے ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اللہ ہمارے ساتھ ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے۔اسی وجہ سے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہےجبکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے برطانیہ ، پاکستان، بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں عبادت گاہوں کو بند کر دیا گیا ہے اورلوگوں کو گھروں میں رہ کر عبادت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button