کرکٹر افتخار احمد کو فل ٹائم بلاگر کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟

پاکستانی بلے باز افتخار احمد آج کل سوشل میڈیا پر خوب چھائے ہوئے ہیں، چچا کے نام سے مقبول افتخار احمد جو اکثر سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ دلچسپ انداز میں مزاحیہ ویڈیوز بناتے اور شیئر کرتے نظر آتے ہیں، انہوں نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں ان کو نسیم شاہ کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں کافی پیتے اور خوش گپیوں میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ساتھ لکھا کہ ’کافی ود افتی مانیا‘ کا شو جلد آ رہا ہے اور اس کے پہلے مہمان پاکستانی فاسٹ بائولر نسیم شاہ ہوں گے، افتخار احمد کی ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے فینز کی جانب سے دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے، رمشا نامی صارف نے لکھا کہ ہمیں ایسے ہی ایک شو کی ضرورت تھی۔ایک صارف نے افتخار احمد کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا کہ ہینڈسم چاچو کا انداز ہی الگ ہے جہاں کرکٹ کے شائقین افتخار احمد کی تعریفیں کرتے نظر آئے وہیں ایک صارف کو پاکستانی فاسٹ بائولر نسیم شاہ پر فریفتہ بھارتی ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا کی یاد ستانے لگی، انہوں نے لکھا کہ افتخار احمد اروشی روٹیلا کا خواب جی رہے ہیں۔افنان نے تمام صارفین اور افتخار احمد کے فینز سے گزارش کی کہ وہ اس شو کو بلاک بسٹر بنائیں، ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس میں کوئی شک ہے کہ ان کا یہ شو بلاک بسٹر نہیں ہوگا۔وسیم نامی صارف نے کہاکہ افتخار احمد کے شو ’کافی ود افتی مانیا‘ کا مقابلہ اب بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر کے مقبول ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ کے ساتھ ہو گا۔شوبز انڈسٹری سے نالاں افتخار احمد کے ایک اور فین نے کہا کہ ’افتی مانیا‘ ہمیں پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے بہتر کانٹینٹ دیتے ہیں۔طنز و مزاح کا سہارا لیتے ہوئے دعا خدیجہ کہتی ہیں کہ افتخار احمد پارٹ ٹائم کرکٹر ہیں جبکہ فل ٹائم بلاگر ہیں۔جہاں بعض صارفین افتخار احمد کے شو کا انتظار کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین ان کو کرکٹ پر فوکس کرنے کا مشورہ دیتے بھی نظر آئے، حسن رضا نے افتخار احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ہو سکتا

سابق رکن اسمبلی سمیت 300بڑے چوروں کے نام سامنے آ گئے

ہے ابھی صرف کرکٹ پر دھیان دیں۔

Related Articles

Back to top button