ملکہ برطانیہ کا بزرگوں کا ایوارڈ لینے سے انکار

ملکہ برطانیہ نے 95 برس کی عمر میں بزرگ افراد کے لیے متعین OLDIE ایوارڈ یہ کہہ کر لینے سے انکار کر دیا ہے کہ وہ اس معیار پر پورا نہیں اترتی ہیں۔

معروف برطانوی میگزین کی جانب سے ملکہ برطانیہ کو سالانہ OLDIE ایوارڈ دینے کی اجازت مانگی گئی تھی لیکن ملکہ نے شائستگی سے منع کردیا ، ادارے کو اس ایوارڈ کے لیے کوئی اور شخصیت مل جائے گی۔

ملکہ برطانیہ کا کہنا ہے کہ آپ کی عمر اتنی ہی ہے جتنی آپ محسوس کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button