سٹاک ایکسچینج میں مندی،100انڈیکس590 پوائنٹس تک گرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز مندی کا رجحان ہے، جبکہ ماہرین نے اس کی وجہ پشاور میں پولیس لائنز کے قریب مسجد میں دھماکے کو قرار دیا ہے۔بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس تقریبا 3 بج کر 19 منٹ پر 590 پوائنٹس یا 1.46 فیصد کمی کے بعد 39 ہزار 860 پوائنٹس پر آ گیا۔

ابا علی حبیب سیکیورٹیز کے سلمان نقوی نے بتایا کہ دھماکے کی خبریں ملنے کے تھوڑی دیر بعد ہی انڈیکس میں کمی آنا شروع ہو گئی،نہوں نے روپے کی قدر میں کمی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سمیت دیگر عوامل کا بھی حوالہ دیا جو آنے والے مہینوں میں مہنگائی میں اضافہ کریں گے اور شرح سود میں بھی مزید اضافے کا باعث بنیں گے،ٹاپ لائن سیکیورٹریز کے منیجر ایکویٹی محمد ارباش نے بھی سلمان نقوی کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے چند مہینوں میں زیادہ مہنگائی کی توقع کے علاوہ سیاسی صورتحال سے سرمایہ کاروں کے جذبات متاثر ہو رہے ہیں،

انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹی رضا جعفری نے بتایا کہ انڈیکس گزشتہ ہفتے ہونے والے اضافے کو کھو رہا ہے، یہ بات واضح نہیں ہے کہ آیا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پروگرام کو بحال کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے دیر سے اقدمات کرنا کافی ہوگا یا نہیں، اگر قرض پروگرام بحال ہو جاتا ہے تب بھی جون میں آئی ایم ایف پروگرام ختم ہونے کے بعد ملک کی توازن ادائیگی کی صورتحال کے حوالے سے موجودہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں خدشات برقرار رہیں گے۔

Related Articles

Back to top button