پہلے سے شادی شدہ شخص نے ایک ساتھ 7 لڑکیوں سے شادی کرلی

افریقی ملک یوگانڈا میں شہری نے 7 لڑکیوں سے ایک ہی دن شادی کرلی جن میں دو سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ حاجی حبیب سکونین نامی ایک بزنس مین نے ایک ہی تقریب میں 7 لڑکیوں سے شادیاں کیں، اس کی دو بیویاں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔حبیب سکونین نے شادی کے بعد ایک عالیشان ولیمے کی تقریب منعقد کی جس میں رشتے داروں سمیت لڑکیوں کے گھر والوں اور شہر کے معززین نے شرکت کی۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ حبیب نے اپنی ہر بیوی کو تحفے میں زیرو میٹر گاڑی دی، یعنی حبیب نے 7 گاڑیاں بیویوں کو منہ دکھائی کے طور پر تحفے میں دیں، اس کے علاوہ اس نے اپنی 6 ساس اور سُسر کو قیمتی تحائف دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حبیب کی پہلی شادی نہیں، اس سے قبل وہ شادی شدہ تھا اور اس کی شادی کو 7 سال ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق وہاں موجود کچھ لوگ یقین نہیں کر سکے تھے کہ یہ سچ ہے، ایسا پروگرام پہلی بار دیکھنے کو ملا، شاندار استقبال کے بعد حبیب اپنی دلہنوں کے ساتھ گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے میں اپنے گھر پہنچے

Related Articles

Back to top button