ایتھوپین فنکار کے شیشے پر ہتھوڑےمارکربنائے گئے شہ پارے

ایتھیوپیا کے ایک نوجوان فنکار نے شیشے پر ہتھوڑے مارکر غیر معمولی شہ پارے بنا کر حیران کر ڈالا ،یہ شہ پارے دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹنائل مکیورا نے چھینی اور ہتھوڑی کی مدد سے شیشے کے بڑے ٹکڑوں کو چٹخا کر احتیاط کے ساتھ یہ فن پارے تخلیق کئے ہیں۔ انہوں نے کووڈ 19 کی وبا میں گھربیٹھے اس فن کا آغاز کیا اور شروع میں بہت مرتبہ ناکام ہوئے، کیونکہ بار بار شیشہ ٹوٹ جاتا تھا۔ لیکن دھیرے دھیرے وہ اس انوکھے اور مشکل کام کے ماہر ہوتے چلے گئے۔لیکن شیشے پر یکساں قوت سے چوٹ لگا کر ہی حسبِ خواہش تصویر یا پورٹریٹ بنایا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق  نیٹائل کے ساتھ ایسا بھی ہوا کہ کہیں زیادہ شیشہ چٹخا تو تصویر بگڑگئی اور جو سوچا تھا وہ نہ بن سکا، یہی وجہ ہے کہ اس کے لیے غیرمعمولی مہارت اور ہاتھ کا زاویہ درکار ہوتا ہے تاکہ حسبِ خواہش شاہکار وجود میں آسکے۔ اس کے لیے انہوں نے سخت محنت کی اور لاتعداد مرتبہ ناکام بھی ہوئے۔ تاہم اب بھی ایک تصویر بنانے میں انہیں گھنٹوں لگ جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2001میں ایتھیوپیا میں جنم لینے والے ینٹنائل اب امریکہ میں رہت ہیں جہاں وہ اپنے فن پارے فروخت کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر ان کے غیرمعمولی کام کو لاکھوں افراد نے پسند کیا ہے۔ وہ تصویر بنانے کے لیے پہلے شیشے پر اس کے حاشیے کھنچتے ہیں اور اس کے بعد ہتھوڑی اور کیل وغیرہ آزماتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button