PSL8: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دیدی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی 18.5 اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 37 گیندوں میں 53 اور محمد حارث 23 گیندوں میں 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رومن پاول 23، جیمز نیشم 12 اور کپتان بابر اعظم 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 3،3، عباس آفریدی نے 2 اور کارلوس بریتھویٹ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے رائلی روسو 36 گیندوں پر 75 رنز کی دھواں دار اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ ملر 23 اور کیرون پولارڈ 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کپتان محمد رضوان 66 رنز اور شان مسعود 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 2 جبکہ سفیان مقیم نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی کے سکواڈ میں بابر اعظم(کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، بھنوکاراجاپکسے، روومین پاول، جمی نیشام، وہاب ریاض، خرم شہزاد، سلمان ارشاد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کے سکواڈ میںمحمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، رائلی روسو، ڈیوڈ ملر، کیرن پولارڈ، خوشدل شاہ، کارلوس بریتھ ویٹ، اسامہ میر، ثمین گُل، عباس آفریدی اور احسان اللہ شامل ہیں۔

غریب کا خون چوسنے والی اشرافیہ

Related Articles

Back to top button