اداکارہ انعم فیاض نے شوبزکو ہمیشہ کیلئے خیرآبادکیوں کہہ دیا؟

2010 کے دوران ماڈلنگ سے شوبز کیرئیر کا آغاز کرنے والی معروف ماڈل و اداکارہ انعم فیاض نے شوبز کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے خیرآباد کہہ کر اسلامی تعلیمات پر زندگی گزارنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ماڈلنگ سے کیریئر شروع کرنے کے بعد انعم فیاض نے جلد اداکاری میں قدم رکھا تھا، انعم فیاض نے 2011 میں ’احمد حبیب کی بیٹیاں‘ نامی ڈرامے سے اداکاری کا آغاز کیا اور اس ڈرامے میں ان کے کردار کو سراہا گیا۔پہلے ہی ڈرامے میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جانے والی انعم فیاض نے ’زرد موسم، مرجائیں بھی تو کیا، میں ہاری پیا، ساری بھول ہماری تھی، میری ماں، رخصتی، گھر ایک جنت، عشق عبادت، یہ چاہتیں، یہ شدتیں، فالتو لڑکی، تشنگی دل کی، تم سے ہی تعلق ہے، اے محبت اور بے قدر‘ سمیت دیگر ڈراموں میں شاندار کردار ادا کیے۔

انعم فیاض نے متعدد ٹیلی فلموں میں بھی کام کیا جب کہ وہ چند ایک فلموں میں بھی مختصر کرداروں میں دکھائی دیں، اداکارہ نے کیریئر کے عروج پر 2016 میں اسد انور سے سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ میں شادی کی تھی، جس کے بعد اگرچہ وہ ڈراموں میں دکھائی دیں مگر انہوں نے نمایاں طور پر کام کم کر دیا تھا۔شادی کے کچھ ہی عرصے بعد اداکارہ نے بچے کو جنم دیا، جس کے بعد شوبز میں کام کم کر دیا تھا، اب انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مستقل بنیادوں پر شوبز کو چھوڑ کر اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کردیا۔انعم فیاض نے انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ وہ دین اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہیں، تاہم وہ مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی مصروفیات سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتی رہیں گی۔

انہوں نے شوبز کیریئر میں سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اُمید کا اظہار کیا کہ لوگ ان کے شوبز چھوڑنے کے فیصلے کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے اور اب بھی ان کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔انعم فیاض نے تصدیق کی کہ اگرچہ اب وہ مزید شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں رہیں گی، تاہم وہ سوشل میڈیا پر مذہبی تعلیمات سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتی رہیں گی۔انعم فیاض کی جانب سے دین اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی کے فیصلے پر کئی مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

قبض دور کرنیوالے تھرتھراتے کیپسول کی کامیاب آزمائش

Related Articles

Back to top button