پٹرول کی بچت کیلئے کونسی احتیاطی تدابیر اپنائیں؟

پیٹرول کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے پاکستان میں مہنگائی کے طوفان کو خوب پروان چڑھایا ہے، جس سے متوسط اور غریب طبقہ پس کر رہ گیا ہے لیکن ایسے حالات میں پیٹرول کو بچا کر ہم ماہانہ اخراجات میں کمی لا سکتے ہیں۔حالیہ برسوں میں الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال بڑھا ہے مگر اب بھی وہ خام ایندھن پر چلنے والی گاڑیوں کی جگہ لینے کے لیے تیار نہیں، مگر اچھی بات یہ ہے کہ چند عام چیزوں کو عادت بنا کر آپ پیٹرول پر کیے جانے والے ماہانہ اخراجات میں کمی لا سکتے ہیں۔پیٹرول مائلیج کو بہتر بنانے سے فضا میں زہریلی گیسوں کے اخراج کو کم کرنا بھی ممکن ہے اگر ایک گھنٹے کا سفر ایک گھنٹہ 10 منٹ میں طے ہو تو پیٹرول جلنے کی شرح میں 15 فیصد اضافہ ہو جاتا ہے، تو ہر جگہ جانے کے لیے منصوبہ بندی کرنا ضروری ہے۔

 

گاڑی کا انجن چلانے سے قبل ایسے راستوں کا انتخاب کریں جہاں ٹریفک کم ہو اور منزل تک جلد پہنچنے میں مدد مل سکے۔ اگر آپ پیٹرول کی نمایاں بچت کرنا چاہتے ہیں تو جان لیں کہ ٹائر پریشر اس حوالے سے اے سی سے زیادہ اہم ثابت ہوتا ہے، ٹائر میں ہوا کم ہونے سے پیٹرول کا خرچہ بڑھتا ہے۔اگر گاڑی کی رفتار بہت زیادہ ہو تو پیٹرول مائلیج بہت تیزی سے کم ہوتی ہے، ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ گاڑی کی رفتار 60 میل فی گھنٹہ سے زیادہ ہونے پر پیٹرول مائلیج میں 3 میل تک کمی آتی ہے، گاڑی میں محض اضافی 22 کلوگرام وزن سے پیٹرول مائلیج میں ایک فیصد کمی آتی ہے۔اگر آپ روزانہ گاڑی استعمال کرتے ہیں تو اس میں اضافی سامان ذخیرہ کرنے سے گریز کریں، اچانک رفتار بڑھانے اور بریکس لگانے سے پیٹرول کے مائلیج میں 15 سے 40 فیصد تک کمی آتی ہے، رفتار کو بار بار کم زیادہ کرنے سے ایندھن زیادہ خرچ ہوتا ہے تو ایک رفتار سے گاڑی چلانے کو ترجیح دیں۔

 

آپ بریک لگانے کی بجائے پیڈل سے پیر ہٹا کر گاڑی کی رفتار سست کرکے بھی پیٹرول کی بچت کر سکتے ہیں، اگر آپ ہائی وے پر سفر کر رہے ہیں تو ائیر کنڈیشنر کا استعمال کرنا بہتر ہوتا ہے، مگر شہر کے اندر سفر کرتے ہوئے بہتر ہے کہ ائیر کنڈیشنر کے استعمال سے گریز کریں۔ائیر کنڈیشنر استعمال کرتے ہیں تو ائیر فلٹر کی صفائی کو لازمی یقینی بنائیں۔ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ گرد سے ہائی وے پر گاڑی کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، خراب کارکردگی کا مطلب زیادہ پیٹرول جلنا ہے، تو اپنی گاڑی کی صفائی کا خیال رکھیں۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 17 فیصد گاڑیوں کے پیٹرول ٹینک کے ڈھکن خراب ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں ہر سال کروڑوں گیلن پیٹرول ہوا میں بخارات بن کر اڑ جاتا ہے جبکہ مائلیج میں بھی کمی آتی ہے۔

 

اگر تو آپ ایک منٹ سے زیادہ وقت تک گاڑی کو کسی جگہ روک رہے ہیں تو بہتر ہے کہ انجن کو بند کر دیں، ماہرین کے مطابق رکی ہوئی گاڑی کا انجن اگر 10 منٹ تک چلتا رہے تو ایک گلاس پیٹرول ضائع ہو جاتا ہے جس حد تک ممکن ہو آخری گیئر میں گاڑی چلائیں کیونکہ لوئر گیئرز میں رفتار بڑھانے سے ایندھن زیادہ خرچ ہوتا ہے، ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ جارحانہ انداز سے ڈرائیونگ کرنے کے نتیجے میں ہائی وے پر پیٹرول مائلیج 33 فیصد جبکہ شہر کے اندر 5 فیصد گھٹ جاتا ہے۔

سابق MNAعلی الزمان جنجوعہ برداری سمیت پی ٹی آئی میں شامل

Related Articles

Back to top button