22مارچ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب ،اہم فیصلے ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 22 مارچ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوگا جس میں ریاستی عمل داری یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلے ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت 6 گھنٹے طویل اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کی معاشی و سیاسی، داخلی وخارجی،امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ اجلاس کو معیشت، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اور اجلاس کوعوامی ریلیف کیلئے وزیراعظم کےاقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں حکومت میں شامل جماعتوں کے اکابرین، سینیئر رہنما اور وفاقی وزرا شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق 22 مارچ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں ریاستی عمل داری یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلے ہوں گے۔

اجلاس نے پولیس اور رینجرزپرعمران خان کےحکم پرحملوں اور تشدد کی مذمت کی۔

پاکستان کے جوہری پروگرام پرآئی ایم ایف کے اعتراض کی حقیقت

Back to top button