پاک افغان ون ڈے سیریز کے میچز میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز میں شائقین کیلئے مفت داخلے کا اعلان کردیا گیا۔سیریز کے میزبان افغانستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کیلئے فری انٹری کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان اور افغا نستان کے درمیان سری لنکا میں تین میچز کی سیریز کھیلی جائے گی اور تینوں ون ڈے میچز میں فینز  بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم جاکر میچ دیکھ سکیں گے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے 22 اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 24 اور تیسرا 26 اگست کو ہوگا۔

سیریز کے میچز ہمبنٹوٹا اور کولمبو میں شیڈول ہیں۔

Related Articles

Back to top button