گووندا کی ہیروئن ممتا کلکرنی منظر سے غائب کیوں ہوگئیں؟

بالی ووڈ میں کئی مقبول جوڑیوں نے ہٹ فلمیں دی ہیں، ان میں سے ایک جوڑی اداکار گووندا اور اداکارہ ممتا کلکرنی کی بھی ہے جنھوں نے ایک ساتھ کئی فلموں کو سپر ہٹ بنایا، 2001 تک وہ فلم انڈسٹری میں سرگرم رہیں اور پھر اچانک سے منظر سے غائب ہوگئیں۔بالی ووڈ اداکار گووندا کا کیریئر جب عروج پر تھا تو اس دوران ان کی اداکارہ ممتا کلکرنی کے ساتھ جوڑی کے چرچے زبان زدِ عام تھے، گووندا کے ساتھ فلم فلاپ ہونے کے بعد اداکارہ نے فلمی دنیا کو خیرآباد کہہ دیا، اور ہندوستان چھوڑ کر بیرون ملک چلی گئیں۔گووندا نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1986 میں سپرہٹ فلم ’لو 86‘ سے کیا تھا۔ اس فلم سے گووندا راتوں رات سٹار بن گئے تھے۔ اس کے ہر اداکار، اداکارہ، ہدایت کار، پروڈیوسر ہر کوئی ان کے ساتھ فلم بنانے کیلئے بے تاب تھا۔ پہلی فلم کی ریلیز کے بعد گووندا نے تقریباً 70 فلموں میں کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ اس کے بعد انہوں نے ایک کے بعد ایک فلمیں دے کر بالی ووڈ میں تاریخ رقم کر دی۔1997 گووندا کے کیریئر کیلئے بہترین سال تھا۔ اس سال گووندا کی کل 7 فلمیں ریلیز ہوئیں۔ اس سال ان کی فلمیں ’ہیرو نمبر 1‘، ’اگنی چکر‘، ’بنارسی بابو‘، ’دوآنکھیں بارہ ہاتھ‘، ’لوہا‘، ’دیوانہ مستانہ‘، ’نصیب‘ اور ’کون روکے گا مجھے‘ جیسی فلمیں باکس آفس پر ریلیز ہوئی تھیں۔ ان میں سے ’دیوانہ مستانہ‘، ’ہیرو نمبر 1‘ اور ’بنارسی بابو‘ ہٹ ثابت ہوئی تھیں۔ اس کے علاوہ سبھی فلمیں فلاپ ہوگئی تھیں۔1997 گووندا کے کیریئر کے لیے بہترین سال تھا۔ اس سال گووندا کی کل 7 فلمیں ریلیز ہوئیں۔ اس سال ان کی فلمیں ’ہیرو نمبر 1‘، ’اگنی چکر‘، ’بنارسی بابو‘، ’دوآنکھیں بارہ ہاتھ‘، ’لوہا‘، ’دیوانہ مستانہ‘، ’نصیب‘ اور ’کون روکے گا مجھے‘ جیسی فلمیں باکس آفس پر ریلیز ہوئی تھیں۔ ان میں سے ’دیوانہ مستانہ‘، ’ہیرو نمبر 1‘ اور ’بنارسی بابو‘ ہٹ ثابت ہوئی تھیں۔ اس کے علاوہ سبھی فلمیں فلاپ ہوگئی تھیں۔ممتا کلکرنی 2001 تک کسی حد تک سرگرم رہیں۔ پھر اچانک وہ غائب ہو گئیں۔ سال 2013 میں ممتا کلکرنی کی سوانح عمری ’آٹو بائیوگرافی آف این یوگنی‘ ریلیز ہوئی۔ اپنی سوانح عمری میں ممتا کلکرنی نے کہا تھا کہ وہ اب یوگنی بن چکی ہیں۔ آج کوئی نہیں جانتا کہ ممتا کلکرنی کہاں ہیں اور کیا کر رہی ہیں۔ حالانکہ گووندا کے ساتھ ان کی فلمیں اب بھی ناظرین کو پسند ہیں۔ممتا نے اپنے کیریئر کا آغاز 1992 میں ’ترنگا‘ سے کیا تھا۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ رہی تھی، اس فلم نے ملک بھر میں تہلکہ مچا دیا تھا، اس کے بعد ممتا نے عاشق آوارہ، وقت ہمارا ہے اور اشانت جیسی فلمیں کر کے دھوم مچا دی لیکن اپنے کیریئر کے عروج پر ممتا کلکرنی نے انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا، فلموں میں ان کا کیریئر زیادہ سے زیادہ سے 6 سال رہا۔

Related Articles

Back to top button