مسلم لیگ ق میں کیوں شامل ہوا؟وجہ بھی بتادی

مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر چودھری محمد سرور کاکہناہے کہ چودھری شجاعت کی بصیرت ،رواداری دیکھ کر پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

ق لیگ کے رہنما چوہدری سرور اور جنرل سیکریٹری شافع حسین کی لاہور میں ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں  پارٹی آرگنائزرز منتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چوہدری سرور نے کہا کہ آرگنائزرز کے بعد ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریز کا فیصلہ ہوگا۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی خواہش ہے کہ کشیدگی ختم کی جائے۔

 

Related Articles

Back to top button