ای سی سی نے 262ادویات  کی قیمتو ں میں اضافہ پھر مسترد کردیا

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 262ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ایک بار پھرمستردکردیا۔کمیٹی کے اجلاس میں وزارت قومی صحت نےڈرگ پرائسنگ کمیٹی کی سفارش پرسمری پیش کی، ای سی سی نے سفارشات کو نامکمل قرار دے کر پھر اعتراض لگا دیا۔ سمری میں 262 ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی، جس کومسترد کردیا گیا ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پہلے بھی دو بار مؤخر ہو چکی ہے۔

اجلاس میں وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشن کی جانب سے 262 ادویات کی قیمتیں 15 سے 125 فیصد تک بڑھانے سے متعلق سمری پر بھی دوبارہ غور کیا گیا تاہم ای سی سی نے 262 ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے  بارے  وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی طرف سےواضع سفارشات اور درکار اینالسز پیش نہ کرنے کے باعث  سمری کی پھر منظوری نہیں دی۔

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی  نے 262 ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری پھرمسترد کردی ہے جبکہ ربیع سیزن کیلئےحکومتی سطح پر ربیع سیزن 2023 کیلئے حکومتی سطح پر 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 2 لاکھ الشفا اسپتال سے ملنے والی لاشوں کی اجتماعی قبر میں تدفین

الشفا اسپتال سے ملنے والی لاشوں کی اجتماعی قبر میں تدفین

میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

Related Articles

Back to top button