ریورفرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی دریائے راوی کی بحالی کیلئے کوشاں

ریورفرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دریائے راوی کی بحالی کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ دریائے راوی کی بحالی کیلئے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کرنے کے لئے دو کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کر دیاہے۔ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ملک کا پہلا اور سب سے بڑا پانی کو صاف کرنے کا منصوبہ ہو گا۔ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ای پی سی ماڈل کے تحت نصب کیا جائے گا ۔ اس منصوبے کے ذریعے کسی قسم کا قرضہ نہیں لیا جائے گا۔کمپنی خود ٹریٹمنٹ پلانٹ کو فنڈ کرے گی اور صارفین سے لی گئی رقم سے کمپنی کو ادائیگی کی جائے گی۔

اٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کا منصوبہ اسی سال جون میں شروع کیا جائے گا جبکہ جون 2024 میں دونوں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کو فعال کر دیا جائے گا۔ جس کے ذریعے روزانہ 100 کیوسک پانی ٹریٹ کر کے دریائے راوی میں پھینکا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button