الیکشن کمیشن کو 10 اپریل تک فنڈز ملنے کا امکان

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 10اپریل تک الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے فنڈز ملنے کے امکانات نہیں ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن نے بھی ادارے کو اب تک رقوم موصول نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ادھر حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ 10 اپریل تک الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے فنڈز ملنے کے امکانات نہیں ہیں کیونکہ 10 اپریل تک اقتصادی رابطہ کمیٹی کا کوئی اجلاس شیڈول نہیں راہم وزیراعظم کے پاس سرکولیشن سمری سے فنڈزکی منظوری دینےکاآپشن ہے۔

الیکشن کمیشن نےحکومت سے پنجاب میں انتخابات کیلئے 21 ارب روپےمانگ رکھےہیں اور سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ کو 10اپریل تک فنڈالیکشن کمیشن کو دینےکے احکامات دے رکھے ہیں۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 30 نومبر کو الیکشن کمیشن کی 47ارب کی ڈیمانڈ میں سے 15 ارب کی منظوری دی تھی جو جنرل الیکشن کے لیے نہیں تھے۔

 

اسلام آباد پولیس کی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی دینے سے معذرت

Related Articles

Back to top button