کیا سلمان خان کی نئی فلم 100 کروڑ کلب کا حصہ بن پائے گی؟

بالی ووڈ بھائی جان کی نئی فلم ’’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘‘ عیدالفطر پر ریلیز ہونے پر کوئی خاطر خواہ بزنس نہیں کر پائی ہے، فلم کی اوپننگ شاندار رہی، لیکن پہلے دن کے مقابلے میں دوسرے روز فلم کے بزنس میں بہتری نظر آئی۔

اکیس اپریل کو ریلیز ہونے والی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ پر شائقین اور نقادوں کی جانب سے ملے جلے ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔ فلم نے پہلے روز 27.75 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا جب کہ دوسرے روز اس کی باکس آفس کلیکشن میں خاصی بہتری نظر آئی۔

مععروف فلمی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق ہفتے کو ‘کسی کا بھاائی کسی کی جان’ کے بزنس میں 62.87 فی صد اضافہ دیکھا گیا اور فلم نے دوسرے روز 25.75 کروڑ بھارتی روپے کمائے۔اس طرح فلم کی ریلیز کے دو روز کے دوران مجموعی طور پر41.56 کروڑ روپے کما سکی۔ اب ویک اینڈ کی وجہ سے تیسرے روز بھی بزنس میں اضافہ متوقع ہے۔

بھارتی شوبز ویب سائٹ ‘بالی وڈ ہنگامہ’ کے مطابق ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ اتوار کو لگ بھگ 25.75 سے 26.75 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر سکتی ہے اگر ایسا ہی ہوا تو پھر فلم کے تین روز کا بزنس لگ بھگ 68 کروڑ بھارتی روپے تک ہو سکتا ہے۔

ابھی اس بات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ سلمان خان کی یہ نئی فلم ایک ہفتے کے دوران 100 کروڑ کلب کا حصہ بن پائے گی یا نہیں۔کسی کا بھائی کسی کی جان’ دنیا کے 100 ملکوں میں ریلیز کی گئیہے جب کہ یہ فلم بھارت کے لگ بھگ 16 ہزار سینما گھروں میں دکھائی جا رہی ہے۔

سلمان خان کی ماضی میں عید پر ریلیز پونے والی فلموں کے پہلے روز کے بزنس کا جائزہ لیا جائے تو سن 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دبنگ’ نے پہلے روز 14.50 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا۔

’باڈی گارڈ‘ نے 21.60، ’ایک تھا ٹائیگر ‘نے 32.93،’ کک‘ نے 26.40 جب کہ’ بجرنگی بھائی جان‘ نے 27.25 کروڑ بھارتی روپے کمائے تھے۔ اس کے علاوہ ‘’سلطان‘’ نے ریلیز کے پہلے روز 36.54، ’’ٹیوب لائٹ’‘ نے 21.15، ‘’ریس تھری‘’ نے 29.17 اور ‘’بھارت’‘ نے 42.30 کروڑ بھارتی روپے کا بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا۔

‘’کسی کا بھائی کسی کی جان ‘میں’ میں سلمان خان کی ہیروئن اداکارہ پوجا ہیگدے ہیں جب کہ ان کے علاوہ اداکارہ بھومیکا چاولہ اور شہناز گل نے بھی اداکاری کی جوہر دکھائے ہیں۔

اس فلم میں سلمان خان نے ایک ایسے شخص کا کردار ادا کیا ہے جس کا مقصد معاشرے کو جرائم سے پاک کرنا ہے۔ جب کہ ان کے چھوٹے بھائی اپنے بڑے بھائی کے لیے جیون ساتھی کی تلاش کرتے ہیں۔ فلموں اور شخصیات کے آن لائن ڈیٹا بیس ‘آئی ایم ڈی بی’ پر ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ کو 10 میں سے 7.2 سکور ملا ہے۔

نوال سعید اور نور حسن ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار

Related Articles

Back to top button