بھارت کا بلاول بھٹو کے خیالات کو تشددسے جوڑنا غیرذمہ دارانہ قرار

ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے خیالات کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے۔

وزیرخارجہ کی بھارت کو مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 اجلاس بلانے پر مبینہ دھمکی کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ مقبوضہ کشمیرجی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ اجلاس پر پاکستانی موقف واضح کرچکی ہے۔

ممتاززہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ دورہ بھارت میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نےکئی مواقع پر یواین قراردادوں کے مطابق مسلئہ کشمیرکے حل پرزوردیا۔ بلاول بھٹو کے خیالات کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے، یہ تنازعات کو عالمی قراردادوں کے مطابق بات چیت سے حل کے مؤقف سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ ریاستوں کےدرمیان حساس معاملات پررپورٹنگ کرتے وقت صحافتی اصولوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون کونسل کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ پاکستان کا مؤقف بالکل ٹھوس اور واضح ہے۔ اگست 2019ء میں بھارت کے اقدام سے معاملات مشکل ہو گئے۔ مقبوضہ کشمیرپر یکطرفہ فیصلے کر کے بھارت نے تعلقات کو نقصان پہنچایا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جہاں تک شنگھائی تعاون تنظیم کی بات ہے تو ہم بھرپور شرکت کررہے ہیں۔ سوائے ایک کہ تمام وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہے، ہمیشہ یہ مؤقف رہا ہے بھارت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائیں لیکن مقبوضہ کشمیر پریکطرفہ فیصلے کر کے بھارت نے تعلقات کو نقصان پہنچایا۔

Related Articles

Back to top button