آرمی چیف کا سی پیک منصوبےکیلئے چین کی مکمل حمایت کا اظہار

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے وزیرخارجہ کن گینگ نے ملاقات کی جس میں  آرمی چیف نے چین پاکستان اسٹریٹجک تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور سی پیک منصوبے کے لیے چین کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی وزیرخارجہ سے ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم جزو ہے۔

آرمی چیف نے علاقائی اوربین الاقوامی معاملات پرپاکستان کے لیے چین کی غیرمتزلزل حمایت کو سراہا۔

چینی وزیرخارجہ کن گینگ نے برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا، انہوں نے سی پیک پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس کی بروقت تکمیل کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔

چینی وزیرخارجہ نے علاقائی امن واستحکام برقرار  رکھنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

ملاقات میں خطے میں سکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے خطے میں امن واستحکام کے فروغ میں چین کے کردار کو تسلیم کیا، فریقین نے مشترکہ سلامتی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے دفاع اور سکیورٹی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے چینی وزیرخارجہ کی ملاقات مثبت نوٹ پر ختم ہوئی جس میں فریقین نے پاکستان اور  چین کے درمیان دیرینہ دوستی کو مزید مضبوط کرنےکے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

Back to top button