عمران خان کے الزامات پر شوکت صدیقی بھی میدان میں آ گئے

سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ ان کے پاس سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے خلاف ثبوت تھے لہٰذا عمران خان بھی ثبوت لائیں۔

سابق جج شوکت عزیز صدیقی کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان بغیر ثبوت کے الزامات لگا رہے ہیں۔عمران خان محض فوج کے اعلیٰ افسر کو بدنام نہیں کر رہے بلکہ وہ پورے ادارے کو بدنام کررہے ہیں۔

سابق جج کا کہنا تھا کہ سرخ دائرہ لگانے کی بات عمران خان نے خود کی تھی، جتنا بھی سنگین الزام ہو ثبوت نہ ہو تو عدالت میں بے معنی ہے۔

Related Articles

Back to top button