محکمہ موسمیات کی آج سے ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز کے دوران ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 مئی سے مغربی ہواؤں کا ملک کے  بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث آندھی اور بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ 17اور 18مئی کے دوران آزادکشمیر، جی بی کے بیشتر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوہاٹ، باجوڑ، کرم اور وزیرستان میں بھی بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، گوجرانوالہ میں بھی بارش متوقع ہے جب کہ فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور ، شیخوپورہ، خوشاب، اوکاڑہ اور لاہور میں آندھی اوربارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور17مئی کے دوران بلوچستان، جنوبی پنجاب، بالائی سندھ میں آندھی اوربارش کا امکان ہے۔

Related Articles

Back to top button