میاں چنوں: مسافر وین نہر میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق

میاں چنوں کے قریب وین نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 1 کی تلاش جاری ہے۔
گزشتہ روز شیخوپورہ سے میاں چنوں آنے والی وین میلسی لنک کینال میں گر گئی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے انتظامیہ فوری طور پر کارروائی شروع کی۔ رضاکاروں نے بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نہر میں گرنے والی وین میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد سوار تھے، 11 افراد کی لاشوں اور وین کو نہر سے نکال لیا گیا ہے۔ لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button