سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور اداکارہ لائبہ کا دیوانہ نکلا؟

اداکارہ لائبہ کے والدین عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تو ائیر پورٹ سے واپسی پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک نوجوان ڈرائیور نے اداکارہ کی والدہ کو رشتے کیلئے کہا کہ اب میں لائبہ کے بغیر نہیں رہ سکتا ہوں اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔

ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان کی والدہ نے اداکارہ کیلئے ڈرائیور لڑکے کا رشتہ آنے سے متعلق دلچسپ کہانی سے پردہ اٹھا دیا۔

اداکارہ لائبہ خان والدہ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام کی مہمان بنیں، اس دوران میزبان نے اداکارہ کی والدہ سے لائبہ کیلئے آنے والے کسی عجیب وغریب رشتے کا سوال کیا جس پر انہوں نے بتایا کہ ہم حال ہی میں عمرہ کیلئے سعودی عرب گئے تھے، جب عمرہ ادائیگی کے بعد کراچی واپس پہنچے تو مجھے وہاں پر زیارتوں کے لیے جو گاڑی ہم نے کرائی تھی اس کے ڈرائیور کی کال آئی کہ میں لائبہ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔

اداکارہ کی والدہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ اس لڑکے نے مجھے کہا کہ گاڑی میری اپنی ہے اور میں لائبہ سے شادی کیلئے سنجیدہ ہوں جس پر میں نے کچھ نہیں کہا اور کال بند کر کے لائبہ کو مبارک باد دی کہ تمہارا رشتہ آیا ہے۔جس پر لائبہ نے مجھے کہا کہ آئندہ اس ڈرائیور کی کال آئے تو نہیں اٹھائیے گا۔

لائبہ خان کی والدہ کے مطابق اس کے کچھ دیر بعد اس لڑکے کی بھابھی نے مجھے کال کر کے کہا کہ ہم لاہور میں رہتے ہیں اور میرے دیور نے ہمیں کہا ہوا ہے کہ میں 2 دن میں واپس آ رہا ہوں، آپ کراچی چل کر میرا رشتہ مانگیں کیوںکہ میں اب لائبہ کے بغیر نہیں رہ سکتا لیکن میں نے انہیں انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ لائبہ خان قرآن پاک کی حافطہ ہیں، انہوں نے دس برس کی عمر میں قران مجید حفظ کی تکمیل کی تھی۔اداکارہ لائبہ خان کا کہنا تھا کہ اس وقت میں قرآن کے ساتھ بہت مصروف ہو گئی تھی اور مجھے ایسے خواب آتے تھے جیسے میں عمرے پر شاپنگ کررہی ہوں۔

اداکارہ لائبہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جب وہ حفظ کر رہی تھیں تو انہوں نے خواب میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی اور جب وہ بیدار ہوئیں تو ان کے جذبات تھے کہ انہوں نے واقعی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خانہ کعبہ کو پہلی مرتبہ دیکھنا اتنا خوبصورت منظر تھا کہ میں یہ بھی بھول گئی کہ مجھے دعا کرنی ہے،جب وہ عمرے پر گئیں اور انکی پہلی نظر کعبہ پر پڑی تو ان پر ایسی کیفیت طاری ہوئی جس کو وہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتیں۔

Related Articles

Back to top button