9مئی واقعات،40 کارکنوں کے مقدمات سے دہشت گردی کی دفعات ختم

 9 مئی کو ہونے والے واقعات کے تناظر میں پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر درج مقدمات سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردی گئیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں قصور کے تھانہ کھڈیاں میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران پولیس نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی رپورٹ پیش کر دی ۔

جج اعجاز احمد بٹر کے روبرو پولیس انسپکٹر رشید شہزاد نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی رپورٹ پیش کی ۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقدمے کی تفتیش کے دوران دہشت گردی کی دفعات فعال نہیں کرتیں ۔ دوران سماعت پی ٹی آئی کے ملزم کارکنان وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، جہاں وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کر دی گئی ہیں تو ہم اپنی ضمان

بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک

تیں واپس لیتے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button