وزیرخزانہ کا پرچون فروشوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کاعندیہ

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پرچون فروشوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کرنےکاعندیہ دیدیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بڑا اور طویل پروگرام لینے کا خواہشمند ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم کمرشل فنانسنگ لیں گے اور بانڈز لانچ کرینگے، تھوک فروشوں، پرچون فروشوں، رئیل اسٹیٹ اور زرعی آمدن کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائےگا، مہنگائی میں کمی کا رحجان ہے، سود کی شرح بھی کم ہوگی، دوست ممالک سے رقوم جمع کرانے اور رول اوور کرانے کا دور بیت چکا، ایس آئی ایف سی بیرون ملک سے سرمایہ کاری لانے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔ان کا کہنا تھا  آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ اعتماد کا فقدان ہے، سندھ کی طرح وفاق بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اپنا سکتا ہے، پالیسی تشخیص کی کوئی کمی نہیں لیکن حکومت نے غور و خوص کی بجائے نفاذ کا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے تسلیم کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ ایک بڑا ایشو ہے اور میکرواکنامک استحکام سے ہی اسے بتدریج کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف سے درخواست کی ہے کہ وہ اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کرے تاکہ اس کی آخری قسط کا اجرا ممکن ہوسکے۔

Related Articles

Back to top button