جمعیت علمائے اسلام (ف) کا تحریک انصاف پر پابندی کا مطالبہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان محمد اسلم غوری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی نہیں بلکہ ایک ’’دہشت گرد‘‘ جماعت ہے، جس پر پابندی لگنی چاہئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے آج ایک بار پھر فوجی تنصیبات پر حملوں کی حمایت کرتے ہوئے کارکنان کو پھر اداروں کے خلاف اکسانے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا گیا کہ عمران نیازی اور اس کی جماعت اس ملک کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے، ایبسلوٹلی ناٹ کا ڈرامہ رچا کر آج نیازی اپنے آقا امریکا سے مدد مانگ رہا ہے، جس کی آڈیو قوم کے سامنے آچکی ہے۔
محمد اسلم غوری نے کہا کہ عمران نیازی کرسی کی حوس میں پاکستان اور اس کی سالمیت کو داؤ پر لگاچکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی اور اس کے حواریوں نے پاکستان اور اس کی سالمیت کو جتنا نقصان پہنچایا ہے، اتنا نقصان پاکستان کے دشمنوں نے بھی نہیں پہنچایا۔

Related Articles

Back to top button