مئی میں سیمنٹ کی کھپت میں اضافہ

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) نے بتایا ہے کہ مئی کے دوران سیمنٹ کی کھپت میں اضافہ ہوگیا۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ مئی میں سیمنٹ کی کھپت 19.4 فیصد بڑھی ہے۔مئی میں سیمنٹ کی فروخت 39 لاکھ 66 ہزار میٹرک ٹن رہی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ مئی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 34 لاکھ 33 ہزار میٹرک ٹن رہی۔ برآمدات 5 لاکھ 33 ہزار ٹن رہیں۔ رواں مالی سال کے 11 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت 4 کروڑ 5 لاکھ میٹرک ٹن رہی۔سیمنٹ

دولہا دلہن کا سانپ کے ساتھ فوٹوشوٹ

کی کھپت پچھلے مالی سال کے 11 ماہ سے 14.9 فیصد کم رہی۔

Related Articles

Back to top button