190ملین پاؤنڈزکیس،22رہنماؤں کےنام جائیداد کی تفصیلات طلب

ایک سو نوے ملین پاؤنڈز کی غیرقانونی منتقلی کے اسکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ نیب راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے سابق وزرا سمیت بائیس اہم سیاسی رہنماوں کیخلاف تحقیقات تیز کردیں۔نیب راولپنڈی نے 22 اہم سیاسی رہنماوں کیخلاف تحقیقات تیز کردیں۔ تمام صوبوں کے سیکرٹری ایکسائز سے ان رہنماوں کے نام جائیدادوں،گاڑیوں اور اکاونٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔نیب نے تمام صوبوں کے سیکرٹری ایکسائز سے ریکارڈکیلئے مراسلے جاری کر دئیے۔شیخ رشید،پرویزخٹک،عمرایوب،حماد اظہر،مراد سعید،اسد عمر،فواہد چوہدری،مراد سعید کےنام اثاثوں کا ریکارڈ مانگ لیا۔

اعظم سواتی،علی زیدی،فیصل واوڈا،علی امین گنڈہ پور،شفقت محمود شامل ہیں ۔اس کے علاوہ غلام سرور،شیریں مزاری کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔خالد مقبول صدیقی، فروغ نسیم،خسرو بختیار،اعجازشاہ،سمیت دیگر کے نام جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔

بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 2018 سے اب تک سابق وفاقی وزرا نے جتنی گاڑیاں خریدیں یا فروخت کیں تمام کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔نیب سابق وزرا اور کابینہ ممبران سمیت دیگر کیخلاف 190 ملین پاونڈزکی غیرقانونی منتقلی کی تحقیقات کررہا ہے۔

سابق پی ٹی آئی رہنماڈاکٹر امجد ساتھیوں سمیت ق لیگ میں شامل

Related Articles

Back to top button