کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش شروع ہو گئی، ملیر، لانڈھی، سعود آباد، کلفٹن، ہاکس بے، ابراہیم حیدری اور نارتھ ناظم آباد میں بارش ہو رہی ہے۔

کراچی کے مشرق میں سپر ہائی وے سے لے کر ساحلی پٹی تک گہرے بادل ہیں، اس حوالے سے ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ٹھٹھہ کے اوپر بارش برسانے والے گہرے بادل موجود ہیں، یہ بادل مشرق سے مغرب کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ یہ بادل اسٹیل ٹاؤن، پورٹ قاسم اور آگے کے علاقوں میں بارش برسائیں گے، ماہرین کے مطابق کراچی کے جنوبی علاقوں میں کچھ دیر بعد تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بادلوں کی شدت برقرار رہی تو چند گھنٹوں میں دیگر علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

آصف زرداری کی مرتضیٰ وہاب کو مبارکباد

Related Articles

Back to top button