خام تیل کی عالمی منڈی میں قیمتیں 8 فیصد تک گرگئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد کی بڑی کمی ہوئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں تین ڈالر 55 سینٹس کی کمی ہوئی۔ اس کی قیمت 41.77 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہلاکت خیز کورونا وائرس سے عالمی معاشی سرگرمیوں کو زبردست جھٹکا لگا ہے جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل گراوٹ دیکھی جارہی ہے
کورونا وائرس سے سیاحت و ائیرلائنز انڈسٹریز میں 50 ارب ڈالرز سے زائد نقصان کا اندیشہ ہے اور اب خام تیل کی قیمتیں بھی ڈھائی سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔
عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد کمی ہوئی اور اس کی قیمت 41.77 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
اس کے علاوہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 8.5 فیصد (4.29 ڈالر) کمی کے بعد 45.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ خام تیل کی یہ قیمت 33 ماہ کی کم ترین ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس چین اور امریکا کے علاوہ دنیا کے 81 ممالک میں پھیل چکا ہے جبکہ مہلک وائرس سے اب تک 3400 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button