کاجول نے اجے سے شادی کو مشکل ترین فیصلہ کیوں قرار دیا؟

 مشہور بالی ووڈ فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے اسٹار کاجول نے اجے دیوگن سے شادی کو اپنی زندگی کا مشکل ترین فیصلہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کو دیئے ایک حالیہ انٹرویو میں کاجول نے اپنے کیرئیر کے آغاز کے دنوں سمیت زندگی کے دیگر پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔48 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کئی مشکل فیصلے کئے ہیں جبکہ اجے دیوگن سے شادی بھی ان کی زندگی کے مشکل فیصلوں میں سے ایک تھا۔کاجول نے بتایا کہ انہوں نے 1992 میں فلم بےخودی سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا اور اس کے بعد بازی گر، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کرن ارجن اور کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی فلموں نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سن 1999 میں جب ان کی اجے سے شادی ہونے والی تھی تو وہ ان کے کیرئیر کا انتہائی اہم موڑ تھا کیونکہ وہ ایک بڑی اسٹار بن چکی تھیں اور انہیں ڈر تھا کہ شادی کے بعد ان کا فلمی کیرئیر ختم ہو جائے گا۔تاہم کاجول نے رِسک لیتے ہوئے اجے دیوگن سے شادی کا مشکل ترین فیصلہ لیا مگر اِس کے بعد بھی وہ بڑے پردے پر چھائی رہیں۔ اداکارہ نے شادی کے بعد کبھی خوشی کبھی غم اور فنا جیسی فلموں میں کام کیا جو بےحد مقبول ہوئیں۔

خیال رہے کہ کاجول بالی ووڈ کی ایک ایسی اداکارہ ہیں، جسے اپنی اداکاری سے زیادہ لوگ چلبلے برتاو کے لئے جانتے ہیں۔ کاجول نہ صرف شاندار اداکاری کرتی ہیں بلکہ اصلی زندگی میں بھی وہ ایک شاندار شخصیت کی مالک ہیں۔ وہ بہت چلبلی ہیں اور ہمیشہ خوش رہنے اور خوش رکھنے پر یقین رکھتی ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ اجے دیوگن اور کاجول کی لو میریج ہوئی تھی۔ ویسے تو بالی ووڈ میں کئی ایسی شادیاں ہوئی ہیں، لیکن ان دونوں کی شادی میں کچھ الگ بات تھی۔ دونوں آج بھی بہترین جوڑے کی طرح اپنی زندگی گزار رہی ہیں۔ دونوں نے کئی فلموں میں ساتھ میں کام کیا ہے۔ آخری بار دونوں فلم ’تانہا جی‘ میں نظر آئے تھے۔

یاد رہے کہ کاجول کو بالی ووڈ میں 31 برس مکمل ہوگئے ہیں اور اب نئی ویب سیریز ’دی ٹرائل‘ اور ’لسٹ اسٹوریز 2‘ کے ساتھ وہ اپنا او ٹی ٹی ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

Related Articles

Back to top button