ہالی ووڈ اداکاروں کی ہڑتال جولائی کے وسط تک ٹل گئی

ہالی ووڈ اداکار یونین اور اسٹوڈیوز کے مابین مذاکرات 2 ہفتے مزید جاری رکھنے پر اتفاق کے بعد انڈسٹری میں جاری اداکاروں کی ہڑتال جولائی کے وسط تک ٹل گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق صف اوّل کی اداکاراؤں میرل اسٹریپ اور جینیفرلارنس نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔پہلے ہی 2 مئی سے ہالی ووڈ کہانی کاروں کی تنظیم ’رائٹرز گلڈ‘ کے 11 ہزار 5 سو سے زائد ارکان 2 مئی سے ہڑتال پر ہیں، ان کی ہڑتال سےکئی فلم اور ٹی وی پروڈکشن یونٹ بند ہوچکے۔اداکاروں کی یونین کے ارکان کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار ہے، اگر رائٹرز گلڈ کے ساتھ اداکاروں نے بھی ہڑتال کی تو ہالی ووڈ کا کام مکمل ٹھپ ہوجائے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اداکار یونین اور اسٹوڈیوز میں مذاکرات 2 ہفتے مزید جاری رکھنے پر اتفاق ہو گیا جس کے بعد انڈسٹری میں جاری اداکاروں کی ہڑتال جولائی کے وسط تک عارضی طور پر ٹل گئی ہے۔ تاہم 12 جولائی تک مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر ہڑتال کا خطرہ رہے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رائٹرز گلڈ کا کہنا ہے کہ جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بدل کر رکھ دیا ہے، جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے اسکرپٹ کے ساتھ ڈیجیٹل اداکار بھی بنائے جا سکتے ہیں۔ ہالی ووڈ کے اداکار اور کہانی کار بہتر تنخواہ اور آرٹیفشل انٹیلیجنس سے درپیش معاشی خدشات سے تحفظ چاہتےہیں۔

دوسری جانب پروڈیوسرز یونین کا کہنا ہے کہ ہم رائٹرز کی تنخواہیں بڑھانے پر راضی ہیں تاہم تمام مطالبات نہیں مان سکتے۔

خیال رہے کہ 2007 اور 2008 میں رائٹرز گلڈ کی ہڑتال سے 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوا تھا

Related Articles

Back to top button